اے سی سی ویمن ایشیا کپ میں سری لنکا ویمن نے بنگلادیش ویمن کو 7 وکٹ سے ہرا دیا جبکہ تھائی لینڈ ویمن ٹیم نے ملائشیا ویمن کو 22 رنز سے شکست دی۔ایونٹ میں پاکستان ویمن کا اگلا مقابلہ نیپال اور انڈیا ویمن کا مقابلہ یو اے ای ویمن سے ہوگا۔دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 111 رنز بناسکی۔ نگار سلطانہ 48 اور شورنا اختر 25 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہیں۔سری لنکا ویمن کی جانب سے ادھشکا اور انوشی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سری لنکن ویمن نے ہدف 18ویں اوور میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ویشمی گونارتنے 51 اور ہرشیتا سمارا وکرما 33 رنز بناکر نمایاں رہیں۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں تھائی لینڈ ویمن نے ملائیشین ویمن کو 22 رنز سے شکست دی۔ایونٹ میں آج انڈیا ویمن یو اے ای ویمن کے مد مقابل ہوگی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ویمن نیپال ویمن سے مقابلہ کرے گی۔