بالی ووڈ اداکارہ دلیپ تاہل کو گاڑی سے ٹکر مار کر دو افراد کو زخمی کرنے کے کیس میں دو ماہ قید کی سزا سنادی گئی ۔مجسٹریٹ کی عدالت نے سینئر اداکار کو دو ماہ قید کی سزا سنائی عدالت میں ڈاکٹر نے بیان دیا کہ دلیپ تاہل کی گاڑی سے شراب ی بدبو آرہی تھی اور وہ نشے کی حالت میں تھے۔دلیپ تاہل نے 2018 ءمیں شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک رکشے کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک نوجوان اور خاتون زخمی ہوئے تھے۔اس حادثے کے بعد دلیپ تاہل کو گرفتار کرلیاگیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے لیکن اس حوالے سے مقدمہ چل رہا تھا۔