پاکستان

بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ، وفاقی وزیر احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ، وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں۔اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا، ان پر کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ثبوت دینے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے غیرملکی فنڈنگ لی، غیرملکی فنڈنگ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربے استعمال کیے۔احسن اقبال نے کہا کہ شر پسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، احتجاج کے نام پر جو کچھ اسلام آباد میں کیا گیا کوئی مہذب معاشرہ ان واقعات کو برداشت نہیں کرسکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دعوی کر رہی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے