پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے آج کون کون ملاقات کریگا؟ فہرست فائنل

بانی پی ٹی آئی سے آج کون کون ملاقات کریگا؟ فہرست فائنل

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کرنے والے تحریکِ انصاف کے رہنماوں کی فہرست فائنل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق جیل میں روف حسن، شبلی فراز اور عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر یار آفریدی، شاندانہ گلزار اور جنید اکبر بھی بانی تحریکِ انصاف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج پارٹی میں گروپنگ اور تقسیم پر پارٹی رہنماوں کو اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے بلانے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri