دلچسپ اور عجیب

برطانیہ کے بادشاہ پر ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش

bartania

لندن:برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم پر ایک بار پھر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم انڈہ انہیں نہیں لگا۔برطانوی میڈیا بادشاہ چارلس سوم پر ایک ماہ کے دوران انڈہ پھیکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔انڈہ پھینکنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب بادشاہ چارلس لوٹن کا دورہ کررہے تھے۔واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکار بادشاہ چارلس سوم کو کچھ دیر کے لئے دور لے گئے تاہم بعد میں بادشاہ چارلس سوم واپس آئے اور لوگوں سے ملکر دوبارہ روانہ ہوئے۔پولیس نے ایک نوجوان کو انڈہ مارنے کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے نومبر میں شمالی انگلینڈ کے دورے میں بھی بادشاہ چارلس سوم کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri