صحت

برڈ فُلو کے خلاف دو نئی ویکسین کارآمد ثابت

برڈ فُلو کے خلاف دو نئی ویکسین کارآمد ثابت

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں شعبہ حیوان سے وابستہ ایک تحقیقی مرکز نے دو نئی ویکسین بنانے کا اعلان کیا ہے جو برڈ فلو کے خلاف بہت مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔ولندیزی حکومت نے پہلے تجربے کے بعد باضابطہ طورپراس کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان میں سے ایک ویکسین فرانس کی کیوا انیمل ہیلتھ نے بنائی ہے اور دوسری جرمن کمپنی بوئرنجر نے تیار کی ہے جس میں ہالینڈ نے معاونت کی ہے۔برڈ فلو کو ایویئن انفلوئنزا بھی کہا جاتا ہے اور پوری دنیا کے کئی ممالک میں اس کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس طرح کل 20 کروڑ پرندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ صرف ہالینڈ نے 60لاکھ پرندے تلف کئے گئے ہیں۔ اس سی کئی ممالک میں انڈوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی ہیں۔ہالینڈ میں ان دونوں ویکسین کی آزمائش کی گئی ہے جبکہ فرانس نے بطخوں اور اٹلی نے ٹرکی پرندوں پر اس کی آزمائش کی ہے تاہم یہ ویکسین ایچ فائیو این ون کے خلاف آزمائی گئی ہے جو تیزی سے یورپ میں پھیل رہا ہے۔ہالینڈ کے ایک اور شہر میں اسے مرغیوں پر آزمایا گیا ہے جبکہ دونوں ویکسین تجربہ گاہ میں بھی پرتاثیر دیکھی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri