پاکستان

بلوچستان میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ:کیپٹن سمیت5جوان شہید ہوگئے

balochistan

راولپنڈی/کوئٹہ:سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان میں کلیئرنس آپرشن کے دوران باوردی سرنگ پھٹنے سے کیپٹن سمیت5سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق انٹیلی جنس پر گزشتہ روز سے بلوچستان کے علاقے کاہان میں ایک کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن فہد،چار دیگر بہادر سپوتوں لائنس نائیک امتیاز،سپاہی اصغر،سپاہی مہران اور سپاہی شمعون سمیت جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کر کے شہادت کو قبول کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri