پاکستان

بند ایئر پورٹس کو آپریشنل کرنے کا حکومتی منصوبہ تیار

kobul

اسلام آباد:حکومت نے طویل عرصے سے بند ایئر پورٹس کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنل کرنے کیلئے جامع منصوبے پر کام شروع کردیا جس کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق دستاویزات حاصل کرلیں۔منصوبے کے تحت ریجنل کنیکٹوٹی کو فروغ،بند ہوائی اڈوں کو آپریشنل کیا جائے گا۔ڈومیسٹک سطح پر ریجنل کنیکٹیویٹی کیلئے فرم ورک کو حتمی شکل دیدی گئی قومی ایئر لائن کا کسی بھی غیر ملکی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کیا جاسکے گا۔پی آئی اے کی ایک ذیلی کمپنی پاکستان ایئر ویز کو بھی فعال کیا جاسکتا ہے۔غیر ملکی کمپنی کو دعوت دی جائے گی کہ وہ پاکستان میں پی آئی اے کے ساتھ شراکت داری میں کام کرے جس میں وہ چھوٹے جہاز لیکر آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri