Site icon Daily Pakistan

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عوامی لیگ نے شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے، کھلاڑی آئندہ برس 7 جنوری کو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔مقامی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن اپنے آبائی ضلع ماگورا ون کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، ان کی کرکٹ میں واپسی کا ابھی نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ہاتھ کی انگلی انجرڈ ہو گئی تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔بنگلا دیش نے 11 سے 31 دسمبر تک وائٹ بال سیریز کے 6 میچز کھیلنے ہیں۔

Exit mobile version