وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے دوست ممالک سے پانچ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آنے کی نوید سنا دی۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ پاکستان تباہ کن سیلاب کے باوجود قرضوں کے باعث دیوالیہ نہیں ہوگا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چیلنجنگ صورت حال میں معاشی استحکام کا راستہ مشکل تھا جواب مشکل تر ہوچکا ہے، اگر سمجھداری سے فیصلے کرتے رہیں جو ہم کریں گے تو ہم بالکل دیوالیہ نہیں ہوں گے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیلاب کے باعث کپاس جیسی مزید درآمدات میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو 4 ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچے اور برآمدات پر منفی اثر پڑے تب بھی پاکستان زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک کا اضافہ کرلےگا،وزیرخزانہ نےکہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت معاشی استحکام سے متعلق زیادہ ترپالیسیاں اوراہداف تاحال ٹریک پر ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھے گا، سیلاب کے بعد معیشت کو کم از کم 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا جو کہ 30 ارب ڈالر تک جاسکتا ہے، کریڈٹ ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور بانڈ کی قیمتیں بھی گرگئی ہیں لیکن 15 سے 20 روز میں مارکیٹ معمول پر آنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے کہاکہ یہ کہنا مناسب نہیں ہو گا کہ ڈالر نیچے آئے گا لیکن ڈالر نیچے آنا چاہئے،سیلاب کے بعد مارکیٹ کا اعتماد کم ہوا تو روپے کی قدر گری ہے۔ان کاکہناتھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر نیچے آئے گا، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، سٹیٹ بینک کے پاس اتنے ڈالر نہیں کہ مارکیٹ میں مداخلت کرے۔
اکتوبر میں بجلی کے بلز میں کمی آئے گی، بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ہوگا،ان کا کہناتھا کہ70 افراد کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا،میں نے حکومت سے نہ گاڑی لی ہے نہ پیٹرول لیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ مہنگا ڈالر بیچنے پر 8بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہوا ہے، بینکوں کے جواب کے بعد جو مجرم ہوا اس کیخلاف ایکشن ہو گا۔
پاکستان
بڑی خبر آگئی، وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف
- by Daily Pakistan
- ستمبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 898 Views
- 2 سال ago