Site icon Daily Pakistan

بھائی کے ڈیبیو کی تصدیق کرتے ہوئے سارہ علی خان جذباتی ہوگئیں

بھائی کے ڈیبیو کی تصدیق کرتے ہوئے سارہ علی خان جذباتی ہوگئیں

بھائی کے ڈیبیو کی تصدیق کرتے ہوئے سارہ علی خان جذباتی ہوگئیں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بھائی ابراہیم علی خان کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے والد سیف علی خان سے مشابہ رکھنے والے ان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش میں تھیں کہ وہ جلد بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں، تاہم اب یہ گردشی خبریں حقیقت بن گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے تاہم ابھی اس کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس کے مطابق اس کا نام ’سرزمین‘ ہے اور یہ ایک ملیالم فلم کا ری میک ہے۔دوسری جانب سیف علی خان کے مداح اور کئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ابراہیم علی خان کے روپ میں وہ ایک بار پھر چھوٹے نواب کو اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔حال ہی میں 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو دینے والی سارہ علی خان نے دوران انٹرویو اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی کے ایکٹنگ ڈیبیو کے حوالے سے بھی بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ بطور اداکار ابراہیم علی خان نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی جس پر میں خوشی سے یقین نہیں کر پارہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی میرا بھائی شوٹنگ سے واپس گھر پر آتا تو میں اور میری والدہ اس کے لئے جذباتی ہوجاتے تھے اور ہم بھائی بہن ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔

Exit mobile version