Site icon Daily Pakistan

بھارتی اداکار پریش راول کے خلاف پولیس میں شکایت درج

paresh rawal

بھارتی اداکار پریش راول کے خلاف پولیس میں شکایت درج

کلکتہ:بھارتی کامیڈین اداکار پریش راول کے خلاف بنگالی مخالف تبصرہ کرنے پر پولیس میں شکایت درج کروادی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ویسٹ بنگال کے ریاستی سیکرٹری محمد سلیم نے بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول کے خلاف بنگال مخالفت تبصرہ کرنے پر پولیس میں شکایت درج کرواد ی ہے جس میں پریش راول کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔پریش راول نے گجرات میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے بنگالیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس سلنڈر مہنگے ہیں لیکن وہ نیچے آئیں گے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔لیکن کیا ہوا اگر روہنگیامہاجرین اور بنگلہ دیشی دہلی کی آپ کے آس پاس رہنے لگیں؟کیا آپ گیس سلنڈر استعمال کیں گے؟بنگالیوں کیلئے مچھلی پکائیں گے؟پی جی پی رہنما اور اداکار پریش راول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کی بنگالی قوم میں شدید غم وغصہ پایا گیا۔

Exit mobile version