دنیا

بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں ناگا علیحدگی پسند تنظیم کے دو گوریلا جنگجو ترپ ضلع کی جیل کو توڑ کر فرار ہوگئے میں علیحدگی پسند جنگجوؤں نے جیل توڑ دی؛ ایک اہلکار قتل اور متعدد زخمی

بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں ناگا علیحدگی پسند تنظیم کے دو گوریلا جنگجو ترپ ضلع کی جیل کو توڑ کر فرار ہوگئے میں علیحدگی پسند جنگجوؤں نے جیل توڑ دی؛ ایک اہلکار قتل اور متعدد زخمی

ایٹانگر: بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں ناگا علیحدگی پسند تنظیم کے دو گوریلا جنگجو ترپ ضلع کی جیل کو توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جیل میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے جنگجوؤں کو روکنے کی کوشش کی تاہم جنگجو ایک پولیس اہلکار کو قتل اور متعدد کو زخمی کرکے جیل سے بھاگ گئے۔جیل توڑ کر فرار ہونے والے جنگجوؤں کی شناخت روکیش ہومچا اور ٹپتو کٹنیا کے نام سے ہوئی ہے۔ ان دونوں کو پولیس مقابلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ نامی جماعت اپنی الگ ریاست بنانے کے لیے مسلح جدوجہد کر رہی ہے۔بھارت میں غیر منصفانہ وسائل کی تقسیم اور ملکی دولت اشرافیہ تک محدود رہنے کے باعث غربت میں اضافے کی وجہ سے کئی ریاستوں میں علیحدگی پسند تنظیمیں اپنے حق کے لیے عسکری جدوجہد کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri