Site icon Daily Pakistan

بھارت میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت سے سنیل شیٹی بھی پریشان

بھارت میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت سے سنیل شیٹی بھی پریشان

بھارت میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت سے سنیل شیٹی بھی پریشان

بھارت میں ٹماٹروں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے بالی ووڈ اداکاروں کو بھی پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنیل شیٹی نے ایک انٹرویو میں ملک میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔سنیل شیٹی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافے سے ان کے کچن پر بھی اثر پڑا ہے اور اس کے نتیجے میں انہوں نے ٹماٹر کا استعمال کم کر دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت آسمان چھو رہی ہے اس لیے میں آج کل کم ٹماٹر کھاتا ہوں، لوگ سوچتے ہوں گے کہ میں سُپر اسٹار ہوں اس لیے یہ چیزیں مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتی ہوں گی، تو یہ سچ نہیں ہے ہمیں بھی ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ٹماٹر کی قیمت آئے روز تبدیل اور بڑھ رہی ہے جس سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

Exit mobile version