Site icon Daily Pakistan

بھارت کا کوئی ایسا بالر نہیں جسکا مخالف ٹیموں پر خوف ہو، احمد شہزاد

بھارت کا کوئی ایسا بالر نہیں جسکا مخالف ٹیموں پر خوف ہو، احمد شہزاد

بھارت کا کوئی ایسا بالر نہیں جسکا مخالف ٹیموں پر خوف ہو، احمد شہزاد

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا کوئی ایسا فاسٹ بولر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا ہو۔مقامی یوٹیوب پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے ہندوستانی بالرز کے حوالے سے اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد بھارتی بالرز کی بے عزتی کرنا نہیں لیکن وہاں ایسا فاسٹ بولر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوب پیدا کیا ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس جسپرت بمہرا، رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون جیسے اچھے گیند باز ہیں لیکن کوئی بالر ایسا نہیں جس کا خوف ہو اور دیگر ٹیمز ان کے سامنے کھیلنے سے ڈرتی ہوں۔قومی ٹیم کے سب سے زیادہ خطرناک بولر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شعیب اختر کے علاوہ کسی اور بالر کو یاد نہیں کرسکتا، کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں انکا سامنا کرنے کا موقع ملا،انکے خلاف ریوس سوئنگ کھیلنا بہت مشکل تھا۔

Exit mobile version