پاکستان

بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کو چین پاکستان کی سالمیت پر حملہ سمجھے گا: چینی تجزیہ کار

بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کو چین پاکستان کی سالمیت پر حملہ سمجھے گا: چینی تجزیہ کار

چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گا نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی کی سالمیت پر حملہ سمجھے گا۔
چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گا کا کہنا ہے کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، اگر بھارت نے نیچے والوں کا پانی روکا تو چین خاموش نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے، اسے خود سوچنا چاہیے کہ اگر نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا تو اوپر والا کیا کرے گا؟چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گا نے مزید کہا کہ دوسروں کے ساتھ ویسا سلوک نہ کرو جسے تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی پامالی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے