کالم

بے روزگاری سے پریشان ہیں تو یہ تحریر پڑھئے!

بے روزگاری سے پریشان ہیں تو یہ تحریر پڑھئے!

مصنف : ارشد فاروق بٹ

پاکستان میں مسلسل سیاسی عدم استحکام، معاشی بے یقینی اور نوکریوں کی عدم دستیابی نے لاکھوں ہنر مند پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی مایوسی اور افلاس سے کئی ایک المیے جنم لے رہے ہیں۔

قطع نظر اس سے کہ ارباب اقتدار کوئی معاشی منصوبہ بناتے ہیں یا نہیں، عوام کو اب اپنی تقدیر خود بدلنے کے لیے دستیاب مواقع اور پلیٹ فارمز سے استفادہ کرنا ہو گا۔

ذیل میں چند جدید سکلز اور پلیٹ فارمز کا جائزہ پیش کیا جا رہا ہے جو کہ کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے بھی مفید ثابت ہو گا۔

1۔ گرافک ڈیزائننگ

اگر آپ کم تعلیم یافتہ ہیں تو بھی گرافک ڈیزائننگ سیکھ کر باعزت روزگار کمانا ممکن ہے۔ ڈیزائننگ کے لیے درکار دو سافٹ ویئر کورل ڈرا اور فوٹو شاپ سیکھنے کے لیے کسی ووکیشنل ادارے میں داخلہ لیں یا کسی کمپوزنگ سنٹر / پرنٹنگ پریس میں تین سے چھ ماہ لگائیں۔

سکوپ: گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کے بعد آپ خود کا بزنس سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ فائیور، اپ ورک سمیت بہت سی فری لانسگ ایپس پر اپنی خدمات آن لائن سیل کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیز اور میڈیا ہاؤسز میں ملازمت اختیار کر سکتے ہیں۔

2۔ ویب سائٹ ڈیزائننگ اینڈ ڈویلپمنٹ

ویب سائٹ ڈیزائننگ کے لیے درکار زبانیں "ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا سکرپٹ” سیکھنے کے لیے ووکیشنل ادارے یا کسی سافٹ ویئر ہاؤس میں داخلہ لیا جا سکتا ہے۔

کم از کم میٹرک پاس طلبا اس پیشے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تین سے چھ ماہ میں اس شعبے میں مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔

سکوپ : اس شعبے میں ماہر طلبا کسی بھی سافٹ ویئر ہاؤس سے منسلک ہو کر روزگار کما سکتے ہیں۔ فری لانسگ ایپس پر اپنی خدمات آن لائن سیل کر سکتے ہیں۔ مختلف کمپنیز میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں اور خود کی کمپنی بھی قائم کر سکتے ہیں۔

3۔ سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ

مشہور سوشل میڈیا ایپس فیسبک، انسٹاگرام اور ٹویٹر کے ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارمز سے آگاہی اور ان میں مہارت کئی طریقوں سے روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

سکوپ : آپ اپنے بزنس کو پروموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ فری لانسگ ایپس پر اپنی خدمات آن لائن سیل کر سکتے ہیں۔

4۔ سرچ انجن آپٹیمائزیشن

گوگل میں مخصوص کی ورڈز پر رینک کرنا اور صفحہ اول پر آنا ہر ویب سائٹ کے مالک کا خواب ہوتا ہے۔ سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی مہارت اسی خواب کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اس سے منسلک مہارتوں میں ویب سائٹ کنٹینٹ، آن پیج اور دوسری ویب سائٹس پر لنکس فراہم کرنا شامل ہیں۔

اس سے متعلق سیکھنے کے لیے اچھے روایتی ادارے صرف بڑے شہروں میں موجود ہیں۔ یوٹیوب میں ٹیوٹوریلز کی مدد سے یا کسی سوفٹ ویئر ہاؤس سے منسلک ہو کر بھی اس شعبے میں مہارت پیدا کی جا سکتی ہے۔

سکوپ : گزشتہ پچیس برس سے یہ شعبہ آن لائن کاروبار کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔

5۔ کنٹینٹ مارکیٹنگ

یہ آن پیج سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا ایک ذیلی حصہ ہے جو اہمیت کے اعتبار سے ایک علیحدہ اور مکمل بزنس کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

کسی بھی ویب سائٹ کو گوگل میں رینک کرنے کے لیے تحریری مواد کی ضرورت ہوتی ہے۔

سکوپ : دنیا میں موجود لاکھوں ویب سائٹس اور میڈیا ہاؤسز کے لیے رائٹرز کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔ یہ نہ ختم ہونے والا اور مفید بزنس ہے۔

6۔ گیسٹ پوسٹنگ

یہ آف پیج سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا ہی ایک ذیلی حصہ ہے جو اہمیت کے اعتبار سے ایک علیحدہ اور مکمل بزنس کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

اس میں بڑی اور رینکڈ ویب سائٹس کے لنکس نئی اور چھوٹی ویب سائٹس کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ آپ خود بھی کوئی بڑی ویب سائٹ خرید کر لنکس کو سیل کر سکتے ہیں۔ یا کسی کے لیے بطور مڈل مین کام کر سکتے ہیں۔

سکوپ: پاکستان میں لاکھوں لوگ اس بزنس سے وابستہ ہیں اور ماہانہ لاکھوں کما رہے ہیں۔

7۔ ویڈیو مارکیٹنگ

یوٹیوب ویڈیو اور چینل کو پروموٹ کرنا آن لائن دنیا میں ایک بہت بڑا بزنس ہے۔

اس کے لیے گوگل ایڈز، سوشل میڈیا یا بڑے یوٹیوب چینلز کی مدد لی جا سکتی ہے۔

سکوپ: فری لانسنگ ایپس پر ویڈیو مارکیٹنگ سب سے بڑا بزنس ہے اور کمائی کے اعتبار کے دوسرے شعبوں سے بہتر اور آسان ہے۔

حاصل بحث

امید ہے درج بالا لائنوں میں آپ کو بھی امید کی کرن ضرور نظر آئی ہو گی۔ یاد رہے کہ بے روزگاری کو صرف مہارت (سکل) سے شکست دی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri