ستاکسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ ملک کی بنیادوں میں بہترین تعلیم شامل ہوتی ہے ۔اگر پاکستان کی تاریخ کا جائزہ لیں توپاکستان کی بنیادوں میں بھی اُس وقت کے تعلیم یافتہ اکابرین کی محنت اور علم سے ہی پاکن معرض وجود میں آیا۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ جیسی عظیم شخصیت اپنے علم کی بدولت ہی پاکستان کوعلیحدہ ملک بنانے میں کامیاب ہوئی ۔عصر حاضر میں جتنے بھی ممالک ترقی کی اوج ثریا کوچھورہے ہیں وہاں جدید تقاضوں کے مطابق علم حاصل کرنا شامل ہے،ن لیگ کی حکومت جوانہیں باقی جماعتوں سے ممتازکرتی ہے وُہ اِن کے علم اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے اقدامات ہیں ۔سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف نے اپنے ادوار حکومت میں تعلیم کو اولین ترجیح دی ۔اِس وقت پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف ہیں جنہوں نے انتہائی قلیل مدت میں انقلابی اقدامات سے اپنے آپ کو منوایا وہیں تعلیم کے حوالے سے اِن کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔خصوصاًپاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقوام عالم کے تعلیمی نظام کومدنظررکھتے ہوئے پنجاب میں میٹرک سائنس اورمیٹرک آرٹس کے علاوہ مختلف مضامین/کورسزکاآغازکردیا گیا ہے ۔اِسی طرح وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف بھی تعلیم کے حوالے سے آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں ۔گزشتہ روز وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں پہلے دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر آف ایکسیلنس بھمبر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔بھمبر پہنچنے پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کابھرپوراستقبال کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے بچوں نے وزیر اعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں جبکہ طلباءوطالبات نے وزیر اعظم کے ہمراہ سلیفیاں بھی بنوائیں۔تقریب میں پنجاب میں دانش سکولوں سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔تقریب میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر انوارلحق،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ،وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام،وفاقی وزیر پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت خالد مقبول صدیقی،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ران اثناءاللہ،چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں، آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے وزرائ،اراکین اور حریت قیادت بھی شریک تھی۔وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے تقریب میں موجود حریت رہنماﺅں سے پرتپاک انداز میں فرداً فرداً مصافحہ کیا۔اپنے خطاب میںوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کا قیام خوش آئند ہے، دانش سکول کی بنیاد پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے ذہین اور باصلاحیت طلبہ کیلئے رکھی گئی جن کے والدین کے پاس تعلیمی اخراجات کے لئےوسائل نہیں تھے، ہزاروں بچے دانش سکولوں سے تعلیم حاصل کر کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، یہ دانش سکول کشمیریوں کیلئے علم ودانش کا گہوارہ بنے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہیں بھی اس منصوبے سے خوشی ہوگی کہ ان کے کشمیری بھائی یہاں اعلی معیار کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ہمیں ادراک کرنا ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر میں تعلیم کاحصول کتنامشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت یتیم اور غریب بچے دانش سکول میں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس سے ملک میں تعلیمی انقلاب آئےگا، دانش سکول میں مفت کتابیں، کھانا اور رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جن علاقوں میں تعلیم و تربیت کی سہولیات میسر نہیں وہاں دانش سکولوں کاجال بچھائیں گے، لڑکوں اور لڑکیوں کو الگ الگ تمام معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گے، یتیم اور جن بچوں کے والدین اعلی تعلیم نہیں دلوا سکتے وہ بچے یہاں تعلیم حاصل کریں گے، نیلم سمیت دیگر علاقوں میں یہ سکول جلد شروع ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ دانش سکول کیلئے تمام فنڈز وفاقی حکومت ادا کرےگی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ سکول ایک سال میں فعال کرنے کی ہدایت کی۔ا نہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے وزراءاعلیٰ تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی دانش سکول قائم کئے جائینگے۔وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف ہرعالمی پلیٹ فارم ہویاکوئی بھی تقریب ہمیشہ مظلوم مسلمانوں خصوصاً کشمیریوں کے حوالے سے ہرپلیٹ فارم پر بھرپور آوازبلند کرتے ہیں بھمبر میں بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہ جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں مل جاتا اور آزادی کا سورج طلوع نہیں ہوتا، ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، پاک فوج کے سپہ سالارجنرل سید عاصم منیر کشمیری بھائیوں کی حمایت کاغیر متزلزل عزم رکھتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کو آزادی ملے گی۔تعلیم کے حوالے سے اور خصوصاًٹیکنالوجی ،زراعت کے حوالے سے ”اُڑان پاکستان “پروگرام میں بھی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستانی نوجوان نہ صرف جدید تعلیم سے مستفید ہوں گے بلکہ آگے بڑھ کر پاکستان کی ترقی میں بھی اہم کرداراداکرینگے ۔مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے جس طرح معیشت سمیت دیگرمسائل پر قابوپایا ہے اور مزید انقلابی اقدامات جاری ہیں جلدپاکستان کی عوام اِن سے بھرپور مستفید ہوگی۔
تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت

