دلچسپ اور عجیب

جاپانی یوٹیوبر نے مشہور ہونے کے لیے زہریلی مچھلیاں پکاکر کھالیں

جاپانی یوٹیوبر نے مشہور ہونے کے لیے زہریلی مچھلیاں پکاکر کھالیں

ٹوکیو: حال ہی میں ایک جاپانی یوٹیوبر کی جانب سے زہریلی مچھلی نما سمندری مخلوق پکاکر کھانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو پر عوام اور ماہرین نے شدید تنقید کا اظہار بھی کیا ہے۔نیلی رنگت کی اس چیلی فش کو ایک تاریخی واقعے کی نسبت سے مین آف وار (جنگی سپاہی) یا پرتگالی سپاہی بھی کہا جاتا ہے۔ جاپان کے مشہور یوٹیوبر’ہوموسیپی‘ کے سبسکرائبر اس وقت دس لاکھ کے قریب تھے جو اس خوفناک بلکہ احمقانہ حرکت کے بعد اب 15 لاکھ تک جاپہنچے ہیں۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرتگالی سپاہی نامی جیلی فِش کو ایک برتن میں ڈال کر پکایا جارہا ہے۔ اسے دنیا کی زہریلی ترین سمندری مخلوق کہا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اس پر پاؤں بھی پڑجائے تو کئی دنوں تک شدید جلن ہوتی رہتی ہے۔ اگرچہ اسے جیلی فِش قرار دیا جاتا ہے لیکن یہ حقیقی جیلی فِش نہیں بلکہ یہ ایک طرح کا ہائیڈروزوون جانور ہے۔ اس کے ڈنک میں زہرہوتا ہے اور بسا اوقات جانور بلکہ انسان کے لیے بھی جان لیوا ہوسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلے غبارے نما مخلوق کو پکایا جارہا ہے۔ ہوموسیپی نے اسے مکمل گھلنے تک ابالا اور پکایا۔ اس کے بعد مصالحے اور کچھ سبزیاں ملائیں۔ اسے کھایا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ اس کا ذائقہ اچھا ہے جس کے کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri