پاکستان

ججز کی آڈیو مریم نواز کے میڈیا سیل نے لیک کی،سابق پرویز الٰہی

پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی۔چوہدری پرویز الہی نے اپنے بیان میں آڈیو لیک کو عدلیہ کے خلاف منظم مہم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن مریم نواز کی قیادت میں ایک بار عدلیہ پر حملہ آور ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کی عدلیہ مخالف روایت کو ہی آگے بڑھا رہی ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا، اب نوازشریف اور شہبازشریف کے کہنے پر مریم نواز اور ان کا پراپیگنڈہ سیل عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اب معزز جج صاحبان کے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں، رانا ثناء اللہ حکومتی وسائل عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کا آڈیو لیک کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے اس لیے اب وہ کچھ نیا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی، پہلے نواز شریف نے غنڈوں کے ذریعے عدلیہ پر حملہ کیا اب اس کی بیٹی حملہ آور ہے۔پرویز الہیٰ نے منتبہ کیا کہ پنجاب کے الیکشن میں تاخیر کرنے والے قانونی نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک وقت آئے گا کہ پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں کے پاس صرف تیرہ ووٹ ہوں گے، الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے عوام انشاء اللہ اپنا غصہ الیکشن والے دن اتاریں گے اور انہیں عبرتناک شکست دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri