پاکستان

جرائم پیشہ عناصر کی آگئی شامت،وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام

ایوان وزیراعلیٰ سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، خود باقاعدگی سے جائزہ، پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جرائم کو ہر صورت کنٹرول کرنے کا حکم دیتے ہوئے 15 دن میں رپورٹ مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے پولیس فورس کی ضروریات پوری اور مسائل حل کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور میں 8 نئے تھانے بنانے سمیت جلد از جلد امن و امان کی رپورٹ طلب کر لی ۔ اس موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، سی سی پی او نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں فرانزک لیب کی توسیع اور دائرہ کار بڑھانے اور ڈولفن پولیس کے افعال کار ازسرنو طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے عمران خان پر حملہ آور ملزم کو پکڑنے والے پی ٹی آئی کارکن ابتسام کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا، چودھری پرویز الہٰی نے ابتسام حسن کی بہادری اور جرأت کی تعریف کی اور کہا کہ ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، اس نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔
اس سے قبل وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اہم ہدایت جاری کی گئیں، چودھری پرویز الہٰی نے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا، انہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں امراض قلب میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے خصوصی شعبہ قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri