کراچی: پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 21 ویں سالانہ تقریب میں شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر عروہ حسین اور حمیمہ ملک کی جانب سے کی گئی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی تقریب 24 اور 25 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوئی تھی، جس میں ٹیلی وڑن، فیشن، فلم اور میوزک کے شعبوں کی 26 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔اگرچہ تقریب میں حمیمہ ملک اور عروہ حسین کو ایوارڈز نہیں ملے، تاہم انہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کو محظوظ کیا۔دونوں اداکاراؤں کی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، علاوہ ازیں تقریب کی دوسری ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں، جن پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے بھی کیے۔
حمیمہ ملک کی پنجابی اسٹائل اور عروہ حسین کی ڈسکو دیوانے پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل

حمیمہ ملک کی پنجابی اسٹائل اور عروہ حسین کی ڈسکو دیوانے پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل
