خاص خبریں

حکومتی اتحاد کا وزیراعظم پر مکمل اظہار اعتماد، تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا

حکومتی اتحاد کا وزیراعظم پر مکمل اظہار اعتماد، تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں جماعتوں کے اجلاس میں موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل پر ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کرانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم پر مکمل اظہار اعتماد کرتے ہوئے تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو تفویض کردیا۔حکمران جماعتوں کے سربراہوں کا اعلیٰ سطح کا اہم مشاورتی اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور خاص طورپر سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پیدا ہونے والے امور پر مشاورت کی گئی جبکہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل پر ملک میں ایک ہی دِن انتخابات کرانے کے حوالے سے پہلے سے جاری مشاورتی عمل کو اگلے مرحلے میں لے جانے اوراس ضمن میں قائم کردہ کمیٹی کی مشاورت ودیگر سیاسی رابطوں کے تناظر میں مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوا۔ اجلاس نے متفقہ فیصلہ کیا کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل پر ایک ہی دن ملک بھر میں انتخابات کرانا بنیادی نکات ہیں، جو بھی حکمت عملی طے جائے گی، ان کی بنیاد یہی دونکات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri