معیشت و تجارت

حکومت نے پٹرولیم لیوی70روپے سے بڑھا کر100روپے فی لٹر کرنے کا منصوبہ کرلیا

حکومت کاپٹرولیم اسٹرٹیجک ذخائر21دن کے بجائے 3 ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ

حکومت نے پٹرولیم لیوی70روپے سے بڑھا کر100روپے فی لٹر کرنے کا منصوبہ کرلیا۔حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ پٹرول،بجلی اور گیس کی راشن بندی کر کے پورا کیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ بجلی اور گیس کے لائن لاسزصوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز سے کاٹے جائیں گے۔مقامی اورغیر ملکی قرض کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز بھی معاشی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے۔اجلاس میں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے10سالہ منصوبے کی تیاری پر غور کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri