پاکستان خاص خبریں

خاتون جج کو دھمکی، اشتعال انگیز تقریر مقدمہ میں عمران خان کی مستقل ضمانت منظور

خاتون جج کو دھمکی، اشتعال انگیز تقریر مقدمہ میں عمران خان کی مستقل ضمانت منظور

خاتون جج کو مبینہ دھمکی اور اشتعال انگیز تقریر مقدمہ میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی مستقل ضمانت منظور کر لی گئی۔

خاتون جج دھمکی مقدمہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان مستقل ضمانت کی منظوری کے لیے سیشن عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر اسد عمر اور فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور ڈپٹی پراسیکیوٹر واجد منیر عباسی نے دلائل دیے۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی، جس کے بعد عمران خان عدالت سے روانہ ہو گئے، سیشن عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کیے جانے کے بعد عمران خان کے وکلاء نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کپڑے اتار کر تشدد ہوا ہے، جس پر عمران خان نے جواب میں کہا کہ پاکستان کوئی بنانا ریپبلک ہے، انھیں شرم آنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri