پاکستان

خضدار کے شہدا کو سلام، قومی اتحاد کا پیغام، سیدو میڈیکل کالج میں سیمینار اور یکجہتی واک

خضدار کے شہدا کو سلام، قومی اتحاد کا پیغام، سیدو میڈیکل کالج میں سیمینار اور یکجہتی واک

سیدو میڈیکل کالج سوات میں سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سیمینار اور یکجہتی واکاے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے
سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام، سیدو میڈیکل کالج سوات کے تعاون سے ایک سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا تاکہ اے پی ایس خضدار کے طلبہ پر ہونے والے سفاک دہشت گرد حملے کی مذمت کی جا سکے۔ اس موقع کا مقصد قومی اتحاد، سماجی ذمہ داری اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کے خلاف اجتماعی عزم کا اظہار تھا۔
طلبہ و اساتذہ نے اے پی ایس پشاور سے لے کر خضدار تک پیش آنے والے المیوں پر اظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی ادارے ایک متحد اور باہمت قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سنٹر فار کانٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CVE) نے خطاب کرتے ہوئے انتہا پسند نظریات کے خلاف تعلیم، آگاہی اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے مثر جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔
بعد ازاں منعقدہ یکجہتی واک میں طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا:خضدار کے شہید طلبہ کو انصاف دو خاموشی غداری ہے، ہم اے پی ایس ہیں، ہم خضدار ہیں ہم ابھریں گے، نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے۔
یہ نعرے نوجوانوں کے جذبے، شعور اور دہشت گردی، فتنہ ہندستان اور فتنہ خوارج کے خلاف ان کے پختہ عزم کی عکاسی کر رہے تھے۔
سیدو میڈیکل کالج کے طلبہ نے امن، اتحاد اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم رہنے کا عہد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے