بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان شاہی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود خود کو ممبئی کی ایک عام لڑکی سمجھتی ہوں ۔سارا علی خان اداکار سیف علی خان اور مریتا سنگھ کی بیٹی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگوراور پٹودی خاندان کے آخر ی نواب منصور علی خان کی پوتی ہیں ۔ان کے پردادا برطانوی حکومت کے دوران پٹودی کی شاہی ریاست کے آخری حکمران تھے۔ سارہ علی خان نے حال ہی میں شاہی خاندان سے تعلق کے باوجود ممبئی میں عام بچوں کی طرح پرورش پانے اور سادہ زندگی گزارنے کے بارے میں بات کی ۔سارہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ مجھے شاہی خاندان کی رکن کے طورپر رکھتے ہیں تو مجھے یہ مضحکہ خیز لگتا ہے میں اپنے آپ کو شاہی خاندان کے رکن کے طورپر نہیں دیکھتی
انٹرٹینمنٹ
خود کو شاہی خاندان کی نہیں بلکہ ممبئی کی ایک عام لڑکی سمجھتی ہوں ، سارہ علی خان
- by Daily Pakistan
- مارچ 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 431 Views
- 2 سال ago