مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی مزید بہتراورچیک پوسٹیں بنائی جارہی ہیں۔گفتگو کرتے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈی سی کرم پر حملہ انتظامی نااہلی نہیں ہے، یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ امداد لے کر جانے والا قافلہ ابھی روانہ نہیں کیا جائے گا، جیسے سکیورٹی ادارے کلیئرنس دیں گے پھرقافلہ روانہ ہو گا، سکیورٹی کو مزید بہتر اور چیک پوسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں پولیس اہلکاروں کوبھی بھرتی کیا جارہا ہے، نوجوانوں کو پولیس میں نوکری دیں گے۔
پاکستان
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی بہتر اور چیک پوسٹیں بنائینگے،بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- جنوری 7, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 27 Views
- 1 دن ago