میانوالی کے تھانہ موچھ کے علاقہ دھپ سڑی کے قریب ریسکیوٹیموں نے گزشتہ روز سی پیک پل پائی خیل کچہ کے مقام پر ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔سرچ آپریشن میں ریسکیو1122کی 6 ریسکیورز اور دو کشتیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
22سالہ کفیت نامی نوجوان مچھلیوں کا شکار کرتے دریائے سندھ میں ڈوب گیا تھا۔گزشتہ شام ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹہ سرچ آپریشن سر انجام دینے کے بعد اندھیرہ چھا جانے کے سبب ریسکیو سرچ آپریشن صبح تک کے لئے روک دیا تھا