خاص خبریں

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ، انتظامیہ متحرک ، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ، انتظامیہ متحرک ، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گجرات کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہاہے، ہیڈ مرالہ پرپانی کی آمد ایک لاکھ 22 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ خانکی میں پانی کی آمد 92 ہزار 600 کیوسک ہے ۔دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ ، گجرات وزیر آباد کے علاقے متاثر ہونے کاخدشہ تھا۔صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے کمشنر دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے ، کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیئے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے