معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ دستور سے اقلیت کا لفظ حذف کر دیا جائے۔ کراچی میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ لفظ اقلیت سے محرومی کا احساس پیدا ہوتا ہے، مسلم پاکستانی اور غیر مسلم پاکستانی ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اس سے ہر ایک کیلئے اونرشپ کا احساس پیدا ہو گا، پاکستان میں غیر مسلموں کو جتنے حقوق حاصل ہیں دنیا میں کہیں نہیں ہیں۔ معروف عالم دین نے کہا کہ بھارت میں 20 کروڑ مسلمان ہیں ایک بھی مخصوص نشست نہیں، 40 لاکھ مسلمان امریکا میں ہیں کوئی مخصوص نشست نہیں۔ برطانیہ اور یورپ میں کہیں مسلمانوں کے لیے مخصوص نشست نہیں۔
انھوں نے کہا بغیر کسی ثبوت کے مذہب کی جبری تبدیلی کا الزام لگایا جاتا ہے۔ مذہب کی جبری تبدیلی کا ثبوت ہو تو متاثرہ فریق کا ساتھ دوں گا۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کوئی اسلام قبول کرنے آتا ہے تو ہم پہلے مجسٹریٹ کے پاس بھیجتے ہیں۔
پاکستان
دستور سے اقلیت کا لفظ حذف کر دیا جائے، مفتی منیب الرحمان
- by Daily Pakistan
- اپریل 17, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 31 Views
- 2 دن ago