فرانس اور انگلستان کی تارےخی دشمنی اور لڑائےوں کے طوےل سلسلے سے ساری دنےا واقف ہے ۔”اےک فرانسےسی ٹورسٹ گائےڈ سےاحوں کو ان مختلف تارےخی مقامات کے بارے مےں بتا رہا تھا جہاں انگرےزوں اور فرانسےسےوں کے درمےان جنگےں ہوئی تھےں ۔ہر جنگ کے نتےجے مےں وہ بتاتا کہ فرانس نے انگلستان کو شکست دی ۔سےاحوں مےں کوئی انگرےز بھی تھا اس نے ڈرتے ڈرتے سوال کےا کہ اتنی لڑائےاں ہوئی ہےں کچھ مےں تو انگرےز بھی جےتے ہوں گے ۔جب تک مےں گائےڈ ہوں ان کو اےک بھی جنگ جےتنے نہےں دوں گا “جواب ملا۔معزز قارئےن قومی تعصبات کے حوالے سے ےہ لطےفہ راقم کوپاک بھارت مختصر دورانےے کی جنگ مےں ہندوستانی مےڈےا کے جھوٹ پر مبنی حالات و واقعات کی عکاسی کرنے پر ےاد آےا ۔ہندوستانی مےڈےا نے انتہائی سوقےانہ حقائق سے ہٹ کر جھوٹ پر مبنی تصوےر کشی کی۔کسی بھی معاملے مےں جہاں قرابت داری ،جذباتی وابستگی اور وطن سے محبت کا تعلق حائل ہو تو غےر جانبدارانہ خےالات کا اظہار اےک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے ۔اس مےں بھی کوئی شک نہےں کہ ہر محب وطن اپنے وطن کے حق مےں بولتا ہے اور اےسا ہونا بھی چاہےے لےکن اےسے مےں ےہ حقےقت بھی مد نظر رہے کہ کہےں وطن کی اندھی محبت مےں اسےر ہو کر آپ اپنے اقدامات سے وطن کو تباہےوں کے غاروں مےں دھکےلنے کی سعی تو نہےں کر رہے جس کا خمےازہ جرمن قوم کو بھگتنا پڑا اور آج بھی وہ ہٹلر کی ناعاقبت اندےشی پر ماتم کناں نظر آتی ہے پاکستان اور بھارت کے مابےن مختصر دورانےے کی جنگ مےں دنےا بھر کی ذلت بھارت کا مقدر بنی ۔معزز ناظرےن بھارتی مےڈےا کی غےر ذمہدارانہ روش کا اندازة کرےں کہ 7مئی کے بعد بھارتی مےڈےا ےہ چرچا عام رہا کہ پاکستان اےٹم بم گرانے والا ہے ۔مختلف بھارتی چےنلز اکے اےنکرز ،رےٹائرڈ بھراتی جرنےل اور تجزےہ کار ےہی کہتے سنائی دئےے ،ےہی بات سب کی زبان پر تھی کہ پاکستان اےٹم بم گرانے والا ہے۔6اور 7مئی کی درمےانی شب فرانسےسی ساختہ تےن رافےل پاکستان کی جوابی کاروائی مےں دےگر دو مگ جہازوں کےساتھ مار گرائے گئے تو اگلے روز فرانسےسی حکومت نے کہا کہ رافےل کے جدےد اور ٹےکنالوجی کے اعتبار سے بہترےن ہونے مےں کوئی کمی نہ تھی ،ساری کمی بھارتی پائلٹوں مےں تھی جو ٹھےک طرےقے سے رافےل کا استعمال نہ کر سکے ۔سوشل مےڈےا تو بے لگام سمجھا ہی جاتا ہے لےکن بھارتی نےشنل مےڈےا نے بھی حد کر دی ۔جھوٹ کا اےسا پرچار کےا ،اس پائے کا جھوٹ بولا کہ ساری صورتحال واضح ہونے پر اب دنےا بھارتی مےڈےا پر لعن طعن کر رہی ہے۔