Site icon
Daily Pakistan

دوطرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

دوطرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

دوطرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پی سی بی نے بھارت کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔پی ٹی آئی)نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹس میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے اور بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا یا نہیں جبکہ دوسرا ہدف چیمپئنز ٹرافی کیلئے بجٹ کی منظوری تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم میٹنگ میں اپنے دو بنیادی ایجنڈوں کیساتھ آئے ہیں، اس لیے دوطرفہ سیریز کے منصوبے سے متعلق غور کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔قبل ازیں سال 2023 ایشیاکپ کیلئے بھی بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا بعدازاں ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا گیا تھا، ایونٹ میں بھارت نے اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔

Exit mobile version