Site icon Daily Pakistan

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی آمد

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی آمد

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی آمد

بالی ووڈ کی سٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈکون کے ہاں ممبئی کے نجی ہسپتال میں بیٹی کی ولادت ہوئی، دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے ہسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پیدائش کی خبر پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سال 2018 میں اٹلی میں ایک پروقار تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے ستمبر میں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا ۔

Exit mobile version