Site icon Daily Pakistan

ذوالفقار علی بھٹو نے اہٹمی پلانت کی بنیاد رکھ کر ملک کو نا قابل تسخیر بنا دیا ،خان قربان

ذوالفقار علی بھٹو نے اہٹمی پلانت کی بنیاد رکھ کر ملک کو نا قابل تسخیر بنا دیا ،خان قربان

ذوالفقار علی بھٹو نے اہٹمی پلانت کی بنیاد رکھ کر ملک کو نا قابل تسخیر بنا دیا ،خان قربان

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95ویں سالگرہ کی تقریب جی ٹن میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام افضال خان نے کیا تھا تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویږن کے کوآرڈینٹر خان قربان تھے۔شہید بھٹو کی سالگرہ تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں،کارکنوں اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیااس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے پاکستانی قوم کو حق کی خاطر بولنے کیلئے زبان بخشی انہوں نے شعور دیا کہ عوام اپنا حق کیسے وصول کریں۔مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم امہ کے بھی عظیم رہنمائ تھے انہوں نے مسلمہ امہ کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا اسلامی سربراہی کانفرنس اس کی زندہ مثال ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے اہٹمی پلانت کی بنیاد رکھ کر ملک کو نا قابل تسخیر بنا دیا جس سے ملک کے عزت و وقار میں بھی اضافہ ہوا۔شہید بھٹو ایک بہادر رہنمائ تھے جنہوں نے ایک آمر کے سامنے جھکنے کے مقابلے میں موت کو گلے لگانا پسند کیا اور عوام کو یہ درس دیا کیا آمر کے سامنے جھکنے سے مر جانا ہی بہتر ہے

Exit mobile version