انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت شوہر عادل خان کی رہائی کی خواہشمند

راکھی ساونت شوہر عادل خان کی رہائی کی خواہشمند

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل خان درانی کو کبھی معاف نہیں کر پائیں گی، لیکن چاہتی ہیں کہ اسے ضمانت پر رہائی مل جائے۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے شادی کے کچھ ہفتوں بعد ہی عادل خان درانی پر گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروادیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں راکھی ساونت نے عادل درانی پر انہیں دھوکا دینے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ ان کے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد پولیس نے عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم دبئی روانگی سے قبل راکھی ساونت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ عادل کی ضمانت ہوجائے۔ راکھی کا کہنا تھا کہ ’آج صبح میں نے نماز پڑھی اور میرے دل میں خیال آیا کہ رمضان کا مطلب ہوتا ہے لوگوں کو معاف کرنا۔ عادل کو میں دل سے تو معاف نہیں کرسکتی، لیکن یہ دعا کرتی ہوں کہ عدالت سے انہیں ضمانت مل جائے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک اچھی بیوی تھی، لیکن عادل نے میری زندگی تباہ کی، مجھے ان سے اتنی محبت نہیں کرنی چاہیے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri