Site icon Daily Pakistan

رنبیر کپورکے گھر ننھی مہمان کی آمد

رنبیر کپورکے گھر ننھی مہمان کی آمد

رنبیر کپورکے گھر ننھی مہمان کی آمد

بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اتوار کی صبح بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جب کہ کچھ دیر قبل عالیہ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع خود انسٹاگرام پر دی۔
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری دی۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خبر ہے، ان کی بیٹی ان کے پاس آگئی ہے، ہم والدین بن کر باضابطہ طور پر محبت سے بھر گئے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ‘اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آگئی ہے’۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں برس جون میں بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Exit mobile version