Site icon Daily Pakistan

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید ایک روپے 70 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید ایک روپے 70 پیسے سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 16 روپے 71 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھا 227 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوا ہے

Exit mobile version