خاص خبریں

ریسکیو ہیلی کاپٹر کمانڈوکورسی سے لٹکائے چیئرلفٹ کے قریب پہنچا تو وہ پنکھے کے پریشر کے سبب زور زور سے ہلنے لگی اور ۔۔۔

ریسکیو ہیلی کاپٹر کمانڈوکورسی سے لٹکائے چیئرلفٹ کے قریب پہنچا تو وہ پنکھے کے پریشر کے سبب زور زور سے ہلنے لگی اور ۔۔۔

بٹگرام میں چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن کے دورنا ایک خطرناک مرحلہ درپیش ہوگیا تاہم فوری کنٹرول کرلیاگیا۔ریسکیو ہیلی کاپٹر کمانڈوکو رسی سے لٹکائے چیئرلفٹ کے قریب پہنچا تو وہ پنکھے کے پریشر کے سبب زور زور سے ہلنے لگی اور اس کے گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔کنٹرول روم سے خطرناک صورت پر ہیلی کاپٹر کو واپس بلالیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ ایک رسی سے کافی دیر چیئرلفٹ لٹکنے کے سبب اس کے نیچے گرنے کا سنگین خدشہ بھی موجود ہے زمین پر بھی کوشش کی جارہی ہے کہ چیئر لفٹ اگر ٹوٹ کر گرے تو طلبا اور اساتذہ کی زندگیوں کو بچایا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے