Site icon Daily Pakistan

سائمن ڈول کی بابر کے بعد کوہلی کی بیٹنگ پر بھی تنقید

سائمن ڈول کی بابر کے بعد کوہلی کی بیٹنگ پر بھی تنقید

سائمن ڈول کی بابر کے بعد کوہلی کی بیٹنگ پر بھی تنقید

نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے بعد بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی بیٹنگ پر بھی تنقید کر دی۔انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجر بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سائمن ڈول نے ویرات کوہلی کی جانب سے سست بیٹنگ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے ویرات کوہلی کی نصف سنچری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے ٹیم کے لیے بلکہ ذاتی سنگ میل کے لیے رنز بنائے۔انہوں نے کہا کہ کوہلی نے ٹرین کی طرح بیٹنگ کا آغاز کیا، بہت اچھے شاٹس کھیل رہے تھے لیکن 42 سے 50 رنز بنانے تک انہوں 10 گیندیں کھیلیں۔سامن ڈول کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمنٹ میں اب سنگ میل کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جب آپ کے پاس وکٹیں موجود ہو تو آپ نے تیز کھیلانا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سائمن ڈول نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ پر بھی تنقید کی تھی۔پی ایس ایل 8 میں پشاور اور کوئٹہ کے میچ کے دوران بابر کی سنچری پر تنقید کی تھی ، سائمن نے دوران کمنٹری کہا تھا کہ بابر اعظم ذاتی سنگ میل کے لیے سست ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ بابر کو سنچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔

Exit mobile version