آج 21 جون ہے جب سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج دن 14 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آج رات 9 گھنٹے 28 منٹ ہو گی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ اور رات 10 گھنٹے 19 منٹ پر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یکم جولائی کے بعد دن کی لمبائی بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا ہے کہ 22 دسمبر سال کا چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہے۔
پاکستان
سال کا آج طویل ترین دن ، کراچی واسلام آباد میں طوالت کتنی ہوگی ؟جانیں
- by Daily Pakistan
- جون 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 268 Views
- 6 مہینے ago