کالم

سرمایہ کاری کا فروغ

riaz chu

ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے فرغ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت ایک مربوط اور مو¿ثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے ٹھوس اور بزنس فرینڈلی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو پنجاب کی طرف راغب کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔ چینی کمپنی سائنوویک گلوبل کے وفدنے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات میں پنجاب میں 200ملین ڈالر (تقریباً 45 ارب روپے) کی سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا۔ چینی کمپنی پنجاب میں پلازما میڈیسن پروڈکٹس تیار کرنے کی فیکٹری لگائے گی، جس پر تقریباً 45ارب روپے لاگت آئے گی۔ چینی کمپنی 500ملین ڈالر کی ایکسپورٹ بھی کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے سائنوویک کمپنی کو سی پیک انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں ترجیحی بنیادوں پر اراضی فراہم کرنے کی پیشکش کی ۔ اس انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد انہوں نے ا پنے سابق دور میں رکھا۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں لہذا سائنو ویک کمپنی کو پنجاب میں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں گے۔
یہ منصوبہ پاک چین دوستی کے لئے نئی مثال بنے گا۔موجودہ حکومت پنجاب نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ بزنس کی پلاننگ سے پراجیکٹ کے آغاز تک حائل رکاوٹوں کو آسانی سے دور کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ٹھوس اقدامات سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔کرپشن کا خاتمہ، قانون کی حکمرانی ، شفاف اوربرق رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔پنجاب حکومت نے شفافیت، محنت، دیانت ، تیزرفتاری اور معیار کے اعلی اصول متعارف کرائے ہیں اور انو یسٹرز کے سرمایہ کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب حکومت کی شفاف پالیسی کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جارہا ہے اورپاکستان کے دوست ممالک نے صوبہ پنجاب میں ساز گار سرمایہ کاری کی فضاءاورشفافیت پر جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بہترین پالیسی اپنائی گئی ہے۔یہاں بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہی کی متحرک قیادت سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اورون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اورحکومت کی کوششوں سے پنجاب مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بن چکا ہے۔ صوبے مےں ترقےاتی منصوبوں،بزنس کے فروغ اورسرماےہ کاری بڑھانے کےلئے نئی سوچ کےساتھ نئے اقدامات کےے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں صنعتکار اور معروف بزنس مین انور پرویز نے پنجاب میں کاروباراور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی پر وزیراعلی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ نے مختصر عرصے میں سرمایہ کاری کےلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھی چودھری پرویز الہی گراں قدر کام کررہے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لئے سرگرم عمل سرمایہ کار قابل قدر محسن ہیں۔ہماری حکومت نے صوبے میں پہلی مرتبہ حقیقی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول فراہم کیاہے۔ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے زرخیزدھرتی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے خود مانیٹرنگ کررہاہوں۔
سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل کو سرخ فیتے کی نذرنہیں ہونے دیں گے اورکسی کو اوورسیز پاکستانیوں کے امور میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چودھری پرویز الہی نے کہاکہ سرمایہ کاروں کے تمام مسائل ایک ہی چھت تلے حل کررہے ہیں۔رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے او رعوام کی سہولت کے لئے پراپرٹی ٹرانسفر پر اشٹام فیس100فیصد کم کی ہے۔
پنجاب بھر میں یہ فیس ایک فیصد مقرر کی ہے ۔ ہمارے اس اقدام سے حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔وزیر اعلی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس میں حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے مزار کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ مزار کے احاطے میں زائرین کیلئے خودکار چھتریاں نصب کی جائیں گی۔ مزار داتا گنج بخشؒ کمپلیکس کے اردگرد تجاوزات اور ناجائز قبضے ختم کرانے کیلئے کارروائی کا حکم‘ سڑک عبور کرنیوالے زائرین کیلئے انڈرگراو¿نڈ یا اوورہیڈ برج بنانے کی تجاویز بھی دی گئیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرو یزالہٰی نے مزار کمپلیکس کیلئے بوسیدہ واٹر سپلائی تبدیل کرنے کی ہدایت کی، عمودی پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مزار داتا گنج بخش کی توسیع سے زائرین کو سہولت ملے گی۔ انڈرگراو¿نڈ پارکنگ کو محفوظ بنانے کیلئے ایکسپلوسو ڈی ٹیکٹو نصب کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri