خاص خبریں

سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ کم ہوکر 230 کلو میٹر رہ گیا

سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ کم ہوکر 230 کلو میٹر رہ گیا

کراچی: سمندری طوفان بائپر جوئے کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ہو کر 230 کلو میٹر رہ گیا ہے جبکہ کیٹی بندر اور ٹھٹہ سے بھی اس کی مسافت کم ہوئی ہے، کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے علاقوں میں موجود ہیں۔محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے 23واں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق شدید نوعیت کے سمندری طوفان بائپر جوئے کی پیش قدمی کیٹی بندر (سندھ) اور بھارتی ریاست گجرات کی جانب جاری رہی۔سمندری طوفان کا 6 گھنٹے کے دوران شمال/ شمال مشرق کی سمت میں سفر جاری رہا۔ کراچی کے جنوب سے 230کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 235کلومیٹر دور ہے جبکہ طوفان کا فاصلہ کیٹی بندر سے 155 کلومیٹر ہے۔طوفان کے مرکز میں ہوائیں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ طوفان کے مرکز اور اطراف میں 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ طوفان کا رخ کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کی طرف ہے۔طوفان کے پیشِ نظر جنوبی مشرقی سندھ کے اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ بدین، سجاول، ٹھٹہ، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسکے ساتھ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں بھی گرج چمک آندھی کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل گزشتہ تین روز کے دوران طوفان کا رخ مسلسل شمال کی جانب رہا جس کے بعد طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب ہوا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سمندری کے نتیجے میں پیش آنے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دیدی، جس میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی، وزیر توانائی اور وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے