پاکستان

سندھ: بند میں شگاف پڑنے سے پانی گھروں میں داخل، لاکھوں لوگوں کا نقصان

سندھ: بند میں شگاف پڑنے سے پانی گھروں میں داخل، لاکھوں لوگوں کا نقصان

ٹھٹہ کے علاقے راوڑا موری میں بند میں شگاف پڑنے سے دریائے سندھ کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور ہزاروں ایکڑ پر لگیں فصلیں تباہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق راوڑا موری میں دریائے سندھ کے دباؤ سے زمینداری بند میں شگاف پڑگیا اور پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔
پانی مقامی آبادی میں گھروں میں داخل ہوگیا اور ہزاروں ایکڑ پرگنے، چاول، سبزی اور دیگر فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کے قرضے معاف کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
منظور وسان کا کہنا ہےکہ سندھ میں کپاس، کھجور، چاول اور سبزی سمیت اہم فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri