کھیل

سندھ سےمزید ٹیلنٹ کی تلاش، حیدرآباد میں کرکٹ بحالی کا منصوبہ زیر غور

سندھ سےمزید ٹیلنٹ کی تلاش، حیدرآباد میں کرکٹ بحالی کا منصوبہ زیر غور

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں کرکٹ کے مختلف منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات چیئرمین پی سی بی نے اعتراف کیا کہ سندھ میں کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، حیدرآباد سے زاہد حسین، لاڑکانہ سے شاہنواز دھانی اور دیگر علاقوں سے اچھے کھلاڑی سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں کرکٹ کو بحال کرنا چاہتا ہوں، حیدرآباد کا اسٹیڈیم تو بہترین ہے، صرف ہوٹل کا مسئلہ ہے جب کرکٹ حیدرآباد لے جائیں گے تو مزید ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم اب منصوبہ بنا رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کو بائی ائیر لےکر جائیں لیکن اس منصوبے کو پی سی بی کے ساتھ مل کر فائنل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سکھر میں ہم اسپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں، سکھر کمپلیکس میں 2 کرکٹ گراؤنڈز، فٹبال اور دیگر گراؤنڈٖ ہوں گے، پی سی بی کی ٹیکنیکل ٹیم سکھر اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے، ہم پی سی بی کی رہنمائی میں سکھر گراؤنڈ بہتر کریں گے۔

دوسری جانب رمیز راجا نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو پی سی بی کی طرف سے ہر طرح کی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم سندھ میں مزید ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri