Site icon Daily Pakistan

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزنے بھی صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی فروخت کا آغازکر دیا

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزنے بھی صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی فروخت کا آغازکر دیا

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے آج سے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی فروخت کا آغاز کیا جائے گا ، لاہور ریجن کے تمام دفاتر سے بکنگ کروانے والے صارفین کو آج منگل سے ہوم ڈلیوری شروع ہو جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈرز کی پہلی کھیپ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سپرد کر دی گئی ہے، صارفین ایل پی جی سلنڈر کے حصول کے لئے 7500روپے سکیورٹی ادا کریں گے جبکہ گیارہ کلو آٹھ سو گرام گیس کی قیمت 2375روپے مقرر کی گئی ہے، صارفین منگل کے روز سوئی ناردرن گیس کمپنی کے تمام دفاتر سے سلنڈر خرید سکیں گے جبکہ بکنگ کروانے والے صارفین کو دس کلو میٹر کے فاصلے پر فری ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی دی جائے گی۔صارفین نے ہزاروں کی تعداد میں سوئی ناردرن کو درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں، پہلی کھیپ میں نومبر کے دوران 16 ہزار ایل پی جی سلنڈرز فروخت کئے جائیں گے تاکہ کم پریشر والے علاقے میں صارفین کو کھانا پکانے میں آسانی ہو

Exit mobile version