Site icon Daily Pakistan

سوات پریس کلب میں صحافی موسیٰ خانخیل شہید کی 17 ویں برسی کی تقریب

سوات پریس کلب میں صحافی موسیٰ خانخیل شہید کی 17 ویں برسی کی تقریب

سوات پریس کلب میں صحافی موسیٰ خانخیل شہید کی 17 ویں برسی کی تقریب

سوات(بیورو رپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد اور آر پی او ملاکنڈ فدا حسین شاہ نے کہا ہے کہ امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، امن ہے تو ہماری آنے والی نسلیں خوشحالی سے آگے بڑھتی رہیں گی،صحافیوں نے نامساعد حالات میں بھی سوات نہیں چھوڑااور امن کے لئے قربانیاں دی جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں صحافی موسیٰ خانخیل شہید کی 17 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چئیرمین سوات پریس کلب فضل رحیم خان، یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم، سنئیر صحافی ڈاکٹر محبوب علی یوسفزئی،عیسیٰ خانخیل اور جنرل سیکرٹری عدنان باچا نے بھی خطاب کیا، تقریب میں سوات کے سیاسی و سماجی مشران سمیت سوات اور شانگلہ کے صحافیوں نے بھی شرکت کی، صحافی موسیٰ خانخیل شہید کے بھائی عیسی ٰخانخیل تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور موسیٰ خانخیل شہید کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی، چئیرمین سوات پریس کلب فضل رحیم خان، یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم اور ڈاکٹر محبوب علی یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں شورش کے دوران سیکورٹی اداروں اور سول سوسائٹی سمیت صحافیوں نے بھی جانو ں کے نذرانے پیش کئے، موسیٰ خانخیل نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا ، لیکن وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ 17 سال ہوگئے ابھی تک موسیٰ خانخیل شہید کے قاتل گرفتار نہیں کئے گئے جبکہ حکومت کی جانب سے اُن کی فیملی کے ساتھ کئے گئے وعدے بھی ایفا نہ ہو سکیں، آر پی او ملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ موسیٰ خانخیل شہید نے امن کے لئے قربانی دی ہے، ان کی صحافتی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، پولیس کا تعاون صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے کہا کہ سوات میں بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے جسے قائم رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، امن ہوگا تو آنے والی نسلیں خوشحالی سے آگے بڑھیں گی، انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے نامساعد حالات میں سوات نہیں چھوڑا اور امن کے لئے قربانیاں دی جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اپنے شہیدوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی مثالیں ہیں۔ تقریب میں اے ڈی سی ریلیف نعمت اللہ، شہر یار باچا، ارشاد علی خان، یوسف علی خان اور دیگر علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔

Exit mobile version