معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، آج قیمت کیا رہی ؟

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر مہنگا ہوکر 1704ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
24 قیراط ایک تولہ سونا 2150 روپے مہنگا ہوگیا،24 قیراط 1 تولہ سونا بڑھ کر 1 لاکھ 48 ہزار 450 روپے پر پہنچ گیا،24 قیراط 10 گرام سونا 1843 روپے اضافے سے 1لاکھ 27 ہزار 272 روپے کا ہوگیا،24 قیراط ایک تولہ چاندی 60 روپے اضافے سے 1620 روپے پر پہنچ گیا،22 قیراط 10 گرام سونا 1690 روپے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 666 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ایک ہی دن میں ڈالر 2روپے 29 پیسے سستا ہوگیا ، اسحاق ڈار کے وفاقی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے،اب تک 14 روپے سے زائد تک ڈالر سستا ہوچکا ہے،مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔
منگل کی صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 227روپے کے بعد 226روپے سے بھی نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 227.29روپے سے گر کر 225روپے کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri