معیشت و تجارت

سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ہندڑڈ انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نفیساتی حد بھی عبور کرلیکاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے نیچے آگیا تاہم کچھ دیر بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 1189 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔1189 پوئنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا، ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 814 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 38 ارب 86 کروڑ 83 لاکھ 28 ہزار 991 روپے مالیت کے 65 کروڑ 84 لاکھ 80 ہزار 122 شیئرز کا لین دین ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے