Site icon Daily Pakistan

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 78 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے مثبت رجحان، ریکارڈز کے انبار لگ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے مثبت رجحان، ریکارڈز کے انبار لگ گئے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 4 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

Exit mobile version